سی ایف ایم کا اجلاس صبح شروع ہوگیا اور دوپہر تک “فیصلے کی دستاویز” پر دستخط کیے جائیں گے، جس کے بعد ورکنگ لنچ ہوگا۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو وزیر خزانہ بلاول گوا پہنچے تھے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو بلاول بھٹو زرداری کے گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورے کے حوالے سے شکایت کرنے کی کوئی وجہ نہیں دی۔
#WATCH | EAM Dr S Jaishankar welcomes Pakistan's Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari for the Meeting of the SCO Council of Foreign Ministers in Goa pic.twitter.com/TVe0gzml1U
— ANI (@ANI) May 5, 2023
انہوں نے ہمیں شکایت کرنے کا موقع نہیں دیا ہے، نجی ٹی وی کو دیے گیے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب تک سب کچھ ٹھیک ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بلاول بھٹو کا اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے مصافحہ ماضی کی تلخیوں کی عکاسی کرتا ہے تو انہوں نے کہا کہ آپ اسے بہت اہمیت دے رہے ہیں، یہ ایک معمول کی رسمی کارروائی تھی۔
ایک روز قبل بلاول بھٹو اپنے پہلے دورہ بھارت پر بھارتی شہر پہنچے تھے اور انہیں امید تھی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا کامیاب اجلاس ہوگا۔
📸 FM @BBhuttoZardari among SCO Foreign Ministers participating in Council of Foreign Ministers in Goa.#PakFMatSCO
🇵🇰🤝🌍 pic.twitter.com/64npTyMFsB
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) May 5, 2023
بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ بن گئے ہیں جنہوں نے تقریبا 12 سال کے وقفے کے بعد ہمسایہ ملک کا دورہ کیا۔
گوا پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے گوا پہنچا ہوں، مجھے امید ہے کہ ایس سی او سی ایف ایم کامیاب ہوگا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک میزبان نے بلاول بھٹو کا اسی طرح استقبال کیا، جیسا کہ انہوں نے دیگر وزرائے خارجہ کے ساتھ کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جولائی میں وزیراعظم شہباز شریف کے بھارت کے دورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس وقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
دورے کے دوران بلاول بھٹو اپنے وفد کے ہمراہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اپنے متعدد ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔