پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان 9 مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔
لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران زخمی ہونے کے بعد عمران خان بدھ کو اسلام آباد جانے میں ناکام رہے تھے، ان کی ٹانگ میں شدید درد کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں جمعرات کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا بصورت دیگر ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔
دریں اثنا اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے عمران خان کے دورہ اسلام آباد کے دوران وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق جی 10 پروجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر کسی بھی قسم کا اجتماع قانون کے تحت غیر قانونی ہوگا۔