وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج روانہ ہوں گے جو بھارت کے شہر گوا میں 4 اور 5 مئی کو ہونے والا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی) کے صدر سردار اختر مینگل، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور نیشنل پارٹی (این پی) کے رہنما طاہر بزنجو کو ٹیلی فون کیا۔
انہوں نے گوا کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران ان سے مشورہ کیا، دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کے موجودہ صدر ڈاکٹر ایس جئے شنکر کی دعوت پر شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ہماری شرکت شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور عمل سے پاکستان کی وابستگی اور خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں خطے کو دی جانے والی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔
FM @BBhuttoZardari will participate in #SCO Council of Foreign Ministers meeting in Goa.
🗓 4-5 May 2023
Here is a brief look at SCO and Pakistan’s robust engagement with the organization over the years 🎬 ⬇️.
📍#PakFMatSCO pic.twitter.com/ihkAEH2T2m
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) May 4, 2023
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کراچی سے گوا روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سول ایوی ایشن حکام نے پی سی سی اے سے رابطہ کیا اور خصوصی طیارے کے روٹ کو حتمی شکل دی۔