شہباز شریف اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جو طبی بنیادوں پر گزشتہ چند سالوں سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے بھائی سے پارٹی امور کے علاوہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، نواز شریف کو پی ٹی آئی کے ساتھ جاری مذاکرات اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے دورہ برطانیہ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مشترکہ تاریخ اور کثیر الجہتی رشتوں پر استوار ہیں جو دہائیوں سے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
Leaving for the UK today to represent Pakistan at the the coronation ceremony of His Majesty King Charles III. The UK-Pakistan relations are rooted in shared history & multifaceted bonds that have grown stronger over the decades. The British monarch & the royal family have been…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 3, 2023
انہوں نے کہا کہ برطانوی بادشاہ اور شاہی خاندان پاکستان کے بہت اچھے دوست رہے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ وہ دولت مشترکہ رہنماؤں کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔