ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔
اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی۔
ریگولیٹری باڈی نے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے حکومت کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔
وزیر خزانہ نے ایک ٹویٹ میں ان سب خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس اور الیکٹرانک میڈیا میں کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اوگرا نے حکومت کو یکم مئی سے موٹر اسپرٹ/پیٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش کی ہے جو بے بنیاد اور غلط ہے۔
Clarification!
Some reports have been circulating in the press and electronic media stating that OGRA made recommendation to the Government for reduction in the price of Motor Spirit/Petrol with effect from Ist May 2023, which are baseless and untrue.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 2, 2023
گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 222 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اورگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ کے لیے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گیس کی فی کلو قیمت 229 روپے ہوگئی ہے۔