سکھر: دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باوجود بھارتی شہری نے پاکستان کا سفر کیا اور سکھر میں ایک لڑکی سے شادی کر لی۔
بھارت کے شہر بمبئی کے رہائشی مہندر کمار سنجوگاتا کماری سے شادی کرنے کے لیے اپنی فیملی کے ہمراہ سکھر آئے تھے۔
مہندر اور سنجوگاٹا کی شادی کی تقریب سکھر کے ایک مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں جوڑے کے رشتہ داروں اور ہندو برادری کے لوگوں نے شرکت کی۔
سنجوگاتا کماری اپنے شوہر کے ساتھ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد چند دنوں میں ہندوستان روانہ ہوں گی۔
دلہن کے والدین کا کہنا تھا کہ جوڑے کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوگئی اور انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بعد ازاں دونوں خاندانوں نے واٹس ایپ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کیا اور شادی کی رسومات کو حتمی شکل دی۔
شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مکھی ہندو پنچائت سکھر کے ایشور لال ماکیجا نے کہا کہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور انہوں نے جوڑے کی خوشگوار زندگی کی خواہش کا اظہار کیا۔