دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس پیش رفت کی تصدیق کی، انہوں نے کہا کہ انخلا کا مشن سعودی عرب اور چین کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔
By Allah’s grace and tireless efforts of our embassy in Khartoum led by Amb Regi, supported by 🇸🇦 and 🇨🇳 and our teams in Jeddah and Islamabad, we have successfully & safely evacuated over 1000 Pakistanis out of Sudan. With this our evacuation operations out of Sudan have ended.
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) May 2, 2023
انہوں نے کہا کہ سوڈان میں پاکستان کے سفیر میر بہروز ریگی نے جنگ زدہ ملک میں پھنسے ہوئے شہریوں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کے لئے انتھک کوششیں کیں۔
چند ہفتے قبل سوڈان میں شدید لڑائی شروع ہونے کے بعد پاکستان سمیت متعدد ممالک نے اپنے لوگوں کو نکالنے کے لیے مشن شروع کیے تھے۔
سوڈان میں متحارب فوجی دھڑوں کی جانب سے ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کی لڑائی کے دوران سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خرطوم میں ہمارے سفارتخانے کی انتھک کوششوں اور سعودی عرب اور چین کی مدد سے جدہ اور اسلام آباد میں ہماری ٹیموں نے کامیابی اور بحفاظت سوڈان سے ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کو نکال لیا ہے، اس کے ساتھ ہی سوڈان سے انخلا کا ہمارا آپریشن ختم ہو گیا ہے۔