ٹوکیو: جاپان سعودی عرب سمیت مسلم دنیا کو گائے کا گوشت بھیجنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔
سعودی عرب کے لیے سرٹیفکیٹ کی تصدیق ایک دستخطی تقریب میں کی گئی، جس میں شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان السعود اور کوبے بیف مارکیٹنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن پروموشن ایسوسی ایشن کے صدر توموشیگے کنزاوا نے شرکت کی۔
سعودی عرب میں گائے کا گوشت صرف اسی صورت میں کھایا جا سکتا ہے، جب اسے مذہبی قوانین کے مطابق پروسیس کیا جائے اور اسے حلال قرار دیا جائے۔
سعودی کمپنی فام الغیدہ کو عربی زبان کے 13 ممالک کے لیے حلال کوبے بیف ڈسٹری بیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔
شہزادہ فیصل نے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے جاپان کا سفر کیا اور کوبے کا گوشت چکھا، تقریب میں ہیوگو پریفیکچر کے گورنر موتوہیکو سیتو اور کوبے شہر کے ڈپٹی میئر ماساؤ ایمانیشی نے بھی شرکت کی۔
گزشتہ برس اکتوبر میں وسطی جاپان کے شہر ساندا میں واقع گوشت کے مرکز نے ملک میں پہلی بار حلال سرٹیفکیشن کے معیار کو پورا کیا تھا۔
اس سال حلال کوبے کے 145 گوشت سعودی عرب بھیجے جائیں گے، ساندا میٹ سینٹر کے علاوہ جنوبی جاپان میں قائم کوماموتو چوومیٹ سینٹر اور سوگیموتو ہونٹن کو بھی سعودی عرب کو گائے کا گوشت برآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔