آبنائے میسینا کے پار مین لینڈ کو سسلی سے ملانے کا خواب رومن دور کا ہے، جب قونصل میٹلس نے 252 قبل مسیح میں 100 جنگی ہاتھیوں کو کارتھیج سے روم منتقل کرنے کے لیے بیرل اور لکڑی کو اکٹھا کیا تھا۔
اس کے بعد سے، مختلف منصوبے، جن میں سرنگ کے لیے مختصر مدت کا خیال بھی شامل ہے، بنے اور ختم ہوگئے۔
اگر یہ پل تعمیر کیا جاتا ہے تو آبنائے میسینا پر یہ پل دو میل (3.2 کلومیٹر) پر محیط ہوگا اور یہ دنیا کا سب سے لمبا سسپنشن پل ہوگا۔
گزشتہ ماہ جارجیا میلونی کی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ایک حکم نامے کی بدولت اس بڑے پیمانے پر انجینئرنگ منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے جب وزیر ٹرانسپورٹ میٹیو سالوینی نے آخری بار سلویو برلسکونی کے وزیر اعظم رہنے کے بعد اس منصوبے کو دوبارہ آگے بڑھایا تھا۔
2006 میں اس پل کی تعمیر کی بولی اطالوی فرم سالینی امپریگیلو کی سربراہی میں ایک کنسورشیم کو دی گئی تھی، جسے اب وی بلڈ کہا جاتا ہے۔
اس سال برلسکونی کی حکومت گر گئی تو اس پل کی تعمیر کا منصوبہ ان کی حکومت کے ساتھ اس وقت ناکام ہو گیا جب اگلے وزیر اعظم رومانو پروڈی نے اسے پیسے کا ضیاع اور ماحولیات کے لیے خطرہ قرار دیا۔
اس کے بعد سے مختلف حکومتوں نے اسے بحال کرنے کی کوشش کی ہے اور میلونی، سالوینی اور برلسکونی کی قیادت میں موجودہ حکمران اتحاد نے اسے اپنی انتخابی مہم کے وعدوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
سالوینی وزیر ٹرانسپورٹ بنے تو انہوں نے پل کو اپنی ترجیح بنا لیا، انہوں نے مارچ میں روم میں فارن پریس ایسوسی ایشن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے براہ راست وی بلڈ کا نام لیے بغیر کہا جن لوگوں نے 2006 کا ٹینڈر جیتا ہے وہ ممکنہ طور پر منصوبے کے حتمی ورژن کو جاری رکھیں گے۔
وی بلڈ کے انجینئرنگ ڈائریکٹر مائیکل لونگو کو 18 اپریل کو بحالی کے منصوبے کے بارے میں بات کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں مدعو کیا گیا تھا۔