وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ قیمتیں 15 مئی تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی تھی۔
Petroleum Products Prices
from 01 May to 15 May‘23:
Reductions per litre :
High Speed Diesel Rs 5
SuperKerosene Oil Rs 10
Light Diesel Oil Rs 10
Petrol —No change
New Prices per litre:
Petrol Rs 282
HighSpeed Diesel Rs 288
KeroseneOil Rs 176.07
Light Diesel Rs 164.68
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 30, 2023
اوگرا نے ایک اور تجویز دیتے ہوئے یہ تجویز بھی پیش کی تھی کہ بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔