انوشکا شرما کی فلم ‘تھری ایڈیٹس’ کا آڈیشن سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد راجکمار ہیرانی اور عامر خان دنگ رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں انوشکا کو اپنی فلم پی کے کی شوٹنگ کے دوران راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کا آغاز انوشکا کے یہ کہتے ہوئے ہوتا ہے کہ وہ ایک بڑا راز بتانے والی ہیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2007 میں ایک بڑی فلم کے لئے آڈیشن دیا تھا، اس کے بعد وہ راجکمار ہیرانی کی تھری ایڈیٹس کے پوسٹر کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
ویڈیو کے اگلے کٹ میں راج کمار ہیرانی کو بڑے انکشاف کے بارے میں سن کر حیران دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے جواب دیا انوشکا نے تھری ایڈیٹس کے لئے آڈیشن دیا؟ نہیں، اس نے نہیں کیا، اس کے بعد پی کے اداکارہ عامر خان اور راجکمار کو سیٹ پر اپنا آڈیشن کلپ دکھاتی ہیں، جہاں انہیں منا بھائی ایم بی بی ایس سے گریسی سنگھ کے مونالوگ میں اداکاری کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
تھری ایڈیٹس کے ہدایت کار اور اداکار کی جوڑی شاندار آڈیشن دیکھ کر دنگ رہ گئی ہے، دونوں نے اس کلپ کو بے اعتمادی سے دیکھا اور شرمندگی محسوس کی۔
عامر خان نے راج کمار ہرانی پر طنز بھی کیا کہ انہوں نے اتنے بڑے اسکرین ٹیسٹ پر انہیں اس کردار کے لئے مسترد کردیا۔
انوشکا شرما نے اپنی اداکاری کا آغاز 2008 میں شاہ رخ خان کے ساتھ رب نے بنا دی جوڑی سے کیا تھا، بعد میں، وہ بینڈ باجا بارات، اے دل ہے مشکل، سلطان، سوئی دھاگا اور بہت سی دیگر سپرہٹ فلموں میں نظر آئیں۔
انوشکا شرما طویل وقفے کے بعد نیٹ فلکس کی فلم چکڈا ایکسپریس کے ساتھ واپسی کی تیاری کر رہی ہیں، جو سابق بھارتی کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی کے سفر پر مبنی ہے۔