ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور روہت شیٹی کی فلم ‘سنگھم’ کے سیکوئل میں اجے دیوگن کے ساتھ کام کریں گی۔
روہت شیٹی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ فلم میں دپیکا پڈوکون لیڈی سنگھم کا کردار ادا کریں گی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ کرینہ اب پولیس کی دنیا میں تازہ ترین اضافہ ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کرینہ نے روہت شیٹی کی کسی پولیس فلم میں اداکاری کی ہے، اس سے پہلے انہوں نے اجے کے ساتھ 2011 کی فلم سنگھم ریٹرنس میں کام کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق کرینہ کو آنے والی فلم کے لیے بطور خاتون مرکزی کردار منتخب کیا گیا ہے، تاہم ان کے کردار کے بارے میں کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
ٹیم مرکزی جوڑی کو دوبارہ ایک ساتھ لانے کے لئے پرجوش ہے اور توقع ہے کہ اس سال کے آخر تک فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔
روہت شیٹی کی سنگھم فرنچائز اجے دیوگن کے کردار باجی راؤ سنگھم کے گرد گھومتی ہے، انہوں نے اب تک تمام سیکوئل میں کردار ادا کیا ہے۔
فلم کی اگلی قسط، جس کا نام سنگھم اگین ہے، 2024 میں ریلیز ہونے کے لئے تیار ہوگی۔