سلمان خان نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایک بار بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو اپنی مشہور فلم کرن ارجن کی شوٹنگ کے دوران گولی ماردی تھی۔
آپ کی عدالت میں اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران سلمان خان نے اس ہولناک واقعے کو یاد کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ شوٹنگ کے دوران، خالی بندوقیں ہوتی ہے، مجھے ایکشن ڈائریکٹر بھیکو ورما کی طرف سے ایک خالی بندوق ملی۔
انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی چل رہی تھی اور راجستھانی لوک رقاص موجود تھے، میں نے شاہ رخ سے کہا، میں آپ کو رقص کے لیے بلاؤں گا، آپ انکار کر دیں گے، اور پھر ہم ہاتھا پائی میں مشغول ہو جائیں گے، اور یہاں ایک خالی بندوق ہے، میں تم پر گولی چلاؤں گا اور تم نیچے گر جاؤ گے، جس پر شاہ رخ نے کہا کہ وہ موڈ میں نہیں ہیں، وہ تھک چکے ہیں۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ میرا بھائی سہیل وہاں موجود تھا، میں نے شاہ رخ کا ہاتھ کھینچا اور اس نے ہاتھ چھڑا لیا، اس نے مجھے دھکا دیا اور میں نے بھی اسے دھکا دیا، ہاتھا پائی ہوئی، میں نے بندوق نکالی اور اس پر گولی چلائی، اور وہ گر گیا۔
اس نے کہا کہ دس منٹ تک، میں سرخ آنکھوں کے ساتھ کھڑا رہا، اور کہا، کوئی نہیں اٹھے گا، سب کو مار دونگا، راکیش جی کے ہاتھ کانپنے لگے، میں نے کہا، شاہ رخ اوٹھ، جب نہیں اٹھا تو سہیل، بھیکو دا گھبرا گئے، میں نے اپنی بندوق چیک کی، اچانک شاہ رخ نے خراٹے لینا شروع کر دیے۔
دبنگ اداکار نے کہا میرے خیال میں شاہ رخ انڈسٹری کے بہترین اداکار ہیں، یہ کہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یہ پرفارمنس ارجن کی اداکاری سے کہیں بہتر تھی، ہر کوئی قائل تھا اور بہت سے لوگ سیٹ سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے، یہ ایک اچھا تجربہ تھا.