لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کمنٹیٹر عروج ممتاز کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اپنے بہترین دوستوں اور پسندیدہ کھانوں کا انکشاف کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر سیشن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اسٹار بلے باز کو سوالات کا جواب دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جب ان سے تین قریبی دوستوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے محمد رضوان، شاداب خان اور امام الحق کا نام لیا، لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کے ٹیم کے تمام ساتھیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
تین پسندیدہ کھانے پینے کی اشیاء کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے فوری طور پر کہا کہ وہ پاستا، اسٹیک اور سوشی کھانا پسند کرتے ہیں۔
کپتان نے کہا کہ انہیں رومانوی، اداس اور تیز رفتار گانوں سمیت موسیقی کی تمام اصناف کو سننے میں مزہ آتا ہے۔