لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سابق وزیر مملکت اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے دبئی جا رہے تھے کہ ایجنسی نے انہیں روک دیا۔
ہوائی اڈے کے ذرائع نے ٹی وی چینل کو بتایا، انہیں روکا گیا کیونکہ ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش سے بھی فرخ حبیب بچ گئے اور ایئرپورٹ سے چلے گئے۔
بعد ازاں ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ بیرون ملک جگر کی پیوند کاری کی سرجری کرانے والے اپنے اہل خانہ سے ملنے جا رہے ہیں۔