اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ قومی اسمبلی تحلیل کرنا چاہتے ہیں تو صرف حکومت سے بات کریں۔
سلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ اگر وہ (حکومت) ستمبر یا اکتوبر میں انتخابات کرانے کی وہی بات دہراتے ہیں تو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ان دونوں سے کہہ رہا ہوں کہ اگر حکومت قومی اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل کرنے اور انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے تو بات کریں۔
عمران خان جب میڈیا سے بات کر رہے تھے تو ان کے ساتھ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بھی موجود تھے، جمعرات کو دونوں نے بیرسٹر علی ظفر کے ساتھ مل کر انتخابات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کیا۔