روس نے کیف سمیت یوکرین کے مختلف شہروں پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ وسطی شہر عمان میں رہائشی عمارتوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میئر کے مطابق ڈنیپرو شہر میں ایک خاتون اور اس کی تین سالہ بیٹی کو ہلاک کر دیا گیا، انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق کریمنچوک اور پولتاوا شہروں میں بھی دھماکے ہوئے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ عمان میں 10 رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور ان حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس کے خلاف مزید بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے۔
کیف شہر کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ نے کہا کہ 51 دنوں میں دارالحکومت پر یہ پہلا روسی میزائل حملہ ہے، دارالحکومت میں شہری ہلاکتوں کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یوکرین کے فضائی دفاعی نظام نے 23 میں سے 21 میزائلوں اور دو ڈرونز کو مار گرایا ہے۔