رائل چیلنجرز بنگلور کے قائم مقام کپتان ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں اپنی کارکردگی کا دوٹوک تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی پروفیشنل نہیں ہیں اور ہارنے کے مستحق ہیں۔
آئی پی ایل ٹائٹل کبھی نہ جیتنے والی تین ٹیموں میں سے ایک بنگلور کو کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں 21 رنز سے شکست کے ساتھ آٹھ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اوپنر جیسن رائے نے 56 اور کپتان نتیش رانا نے 21 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیل کر کولکتہ کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز تک پہنچایا۔
کوہلی نے کہا کہ میدان میں ان کی سست روی کی وجہ سے حریف ٹیم کو جیت کا تحفہ ملا، سچ کہوں تو ہم نے میچ سونپ دیا، ہم ہارنے کے مستحق تھے کیونکہ ہم میدان میں کافی پروفیشنل نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گیند بازوں نے اچھے علاقوں کو نشانہ بنایا، لیکن ہم اپنے مواقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔
بنگلور نے پانچویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 51 رنز بنائے تھے لیکن وہ شروعات کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور آخر کار 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔