ایمیزون پرائم سیریز فرزی کے ساتھ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ راشی کھنہ نے جان ابراہم سے ملنے والے ایک اہم مشورے کا انکشاف کیا۔
پنک ولا سے بات کرتے ہوئے راشی کھنہ نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں کچھ شاندار لوگوں کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔
راشی کھنہ نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی بہت اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، چاہے وہ شوجیت سرکار ہوں، جن کا مجھ پر بہت اثر تھا، اور جان ابراہم کے ساتھ میری کافی بات چیت ہوئی ہے۔
اس نے جان ابراہم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مجھے یاد ہے کہ اس نے مجھ سے کہا تھا، ‘راشی، اس بزنس میں رہنے کے لئے انکار کرنا سیکھو، ورنہ کوئی بھی آپ کی ہاں یا نہیں کو سنجیدگی سے نہیں لے گا، اس لیے میں نے اسے دل میں لیا اور یہ ایک بہت اچھا مشورہ تھا جو انہوں نے مجھے دیا تھا۔
راشی کھنہ نے اپنے اب تک کے کام کے تجربے کے بارے میں مزید بتایا شروعات کرنے کے بعد میں جنوب میں چلی گئی، جہاں میرے ارد گرد بہت اچھے لوگ تھے، اس لیے میں نے کبھی کسی چیز کا سامنا نہیں کیا، جیسا کہ وہ کہتے ہیں کہ آپ کے پاس کاسٹنگ کاؤچ ہے، آپ کے پاس یہ سب ہے، میں نے وہاں کبھی اس کا سامنا نہیں کیا، لہذا میرا سفر شاید آسان تھا۔
راشی کھنہ نے 2013 میں جان ابراہم کی پروڈیوس کردہ فلم مدراس کیفے سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔