اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بنچ کے سامنے سماعت کے لئے مقرر کردہ تمام مقدمات کو بھی ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے 12 مقدمات کی سماعت کی۔
دریں اثناء سپریم کورٹ کے ترجمان نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی عدم موجودگی کی وجہ سے بنچ ون کو ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ نہیں آسکے، ایک ڈاکٹر نے چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر ان کا معائنہ کیا۔