وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کابینہ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی عمل کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔
دریں اثنا وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں اور انہوں نے 26 اپریل کو اجلاس طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت 27 اپریل کو دوبارہ شروع کرے گی۔