لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق میں ٹیلیفونک رابطے کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم نے سراج الحق کو عید کی مبارکباد دی۔
سراج الحق نے کہا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ سیاسی بحران کا حل نکالیں، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت کررہا ہوں، 26 اپریل کواتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے۔
وزیراعظم نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا، سردار اختر مینگل، چوہدری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر اور شاہ اویس نورانی کو بھی فون کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں صوبائی گورنرز کو بھی ٹیلیفون پر عید کی مبارک باد دی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، خیبر پختونخوا اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو بھی ٹیلیفون کیا اور عید کی مبارک باد دی۔�