مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن ماحول میں یہ تہوار ہمارے تمام شہدا اور غازیوں کے مرہون منت ہے۔
ہمیں نئے اور پرانے پاکستان کی بحث کو چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے،آرمی چیف
قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے عسکری قیادت کی جانب سے شہدا اور غازیوں کو سلام بھی پیش کیا گیا ہے۔
مسلح افواج کی قیادت کی جانب سے عید کے دن قوم کے لیے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمتوں کا سایہ برقرار رکھے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحدکا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
اس موقع پر جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں، پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور جوانوں اور افسران کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کی تعریف کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، فوج ملکی سالمیت کویقینی بنانے اور خطرات کوناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور فرائض کو مقدم رکھتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عید پر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے