حالیہ برسوں میں خیبر پختونخوا حکومت اور پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپولزئی نے عید الفطر منانے کے لیے مختلف اعلانات کرتے تھے۔
اس سال سب سے پہلے رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ شوال کا چاند صوبائی دارالحکومت سمیت ملک میں کہیں بھی نظر نہیں آیا۔
اس کے ساتھ ساتھ شمالی یا جنوبی وزیرستان کے پہاڑی قبائلی علاقوں سمیت کوسٹل لائن کے دور دراز علاقوں میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔
مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے چاند کے نظر آنے یا عید کے حوالے سے اعلان کی توقع کی جارہی تھی کہ لیکن اس بار ایسے نہیں ہوا۔
تاہم توقعات کے برعکس مفتی پوپلزئی نے یہ بھی اعلان کیا کہ عید الفطر کا پہلا دن ہفتہ (22 اپریل) کو منایا جائے گا۔