دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں اعلان کیا کہ وزیر خارجہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے حصے کے طور پر اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔
جنوری میں بھارت نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی، جس سے جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ممکنہ سرد مہری کا اشارہ ملتا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کی دعوت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پہنچائی گئی۔
FM @BBhuttoZardari will lead 🇵🇰delegation to SCO-CFM meeting being held on 4-5 May 2023 in Goa,India. FM’s participation in Meeting reflects 🇵🇰’s continued commitment to SCO Charter & processes & the importance that Pakistan accords to the region in its foreign policy priorities.
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) April 20, 2023
بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے 13 اپریل کو ازبکستان کے شہر سمرقند کا دورہ کیا اور افغان عبوری حکومت کے ساتھ تعمیری رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔
حنا ربانی کھر نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی چوتھی وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔
انہوں نے چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے مشن کے سربراہ عبید نظامانی کابل واپس آ چکے ہیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خم متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور افغان عبوری حکومت سے پاکستان کے سفارتی مشنز اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید برآں، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاسوں میں شرکت جاری رکھے ہوئے ہے، حال ہی میں وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے نئی دہلی میں ورچوئل طور پر منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے چوتھے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔