اطلاعات کے مطابق مصنفہ اور پروڈیوسر پامیلا گزشتہ 15 دنوں سے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل تھیں، جب ان کی صحت خراب ہوئی تو وہ پہلے ہی وینٹی لیٹر پر تھیں۔
ان کی موت کی تصدیق وائی آر ایف کے سوشل میڈیا ہینڈل سے جاری ایک بیان کے ذریعے کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ بھاری دل کے ساتھ چوپڑا فیملی یہ بتانا چاہتی ہے کہ 74 سالہ پامیلا چوپڑا کا آج صبح انتقال ہو گیا۔
پامیلا چوپڑا، جو ایک بھارتی پلے بیک گلوکارہ کے طور پر بھی جانی جاتی تھی، آخری بار وائی آر ایف نیٹ فلکس کی ایکومینٹری سیریز دی رومانٹک میں نظر آئی تھی۔
شو میں پامیلا چوپڑا نے اپنے مرحوم شوہر کے بارے میں بات کی اور یہ بھی انکشاف کیا کہ جب ان کی پہلی فلم داگ 1973 ریلیز ہونے والی تھی تو انہوں نے راتوں کی نیندیں حرام کردی تھیں۔
پامیلا نے یہ بھی بتایا کہ جب تک ہے جان کے ہدایت کار زیادہ تر معاملات میں خواتین کے نقطہ نظر کو سمجھنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔
دونوں نے 1970 میں شادی کی تھی، آج ان کے دو بیٹے ادے چوپڑا اور آدتیہ چوپڑا ہیں۔
ادے ایک فلم پروڈیوسر اور ایک اداکار ہیں جہاں آدتیہ ایک ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں، انہوں نے مشہور اداکارہ رانی مکھرجی سے شادی بھی کی ہے۔
پاملا چوپڑا نے 1976 سے 2002 تک یش چوپڑا کی فلموں کے لئے گانے گائے ہیں، وہ یش کی 1997 کی ہٹ فلم دل تو پاگل ہے کی شریک مصنفہ کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔