اس سے قبل عدالت نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ اپنی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ سماعت کے لیے خود عدالت میں پیش ہوئے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے وکیل کی یقین دہانی کے مطابق عمران خان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔
عمران خان کمرہ عدالت میں موجود pic.twitter.com/19790U1TwU
— PTI (@PTIofficial) April 18, 2023
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کو آئندہ سماعت تک غیر قانونی طور پر ہراساں نہ کیا جائے۔
ایک روز قبل عمران خان نے ان خدشات کے بارے میں آگاہ کیا تھا کہ حکومت عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ایک نیا ‘آپریشن’ شروع کر سکتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک بھر میں اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران اپنے خدشات کا اظہار کیا۔
دریں اثنا عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے کہا کہ عمران خان کا کیس 2 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے اور فوری سماعت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔