پاکستان کرکٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی، جس میں عماد وسیم کو میچ کے بعد بابر اعظم کا انٹرویو لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عماد وسیم نے انٹرویو کے دوران بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا، جس پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جس طرح کی بیٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے، میں اُسی طرح کھیلتا ہوں۔
➡️ What makes Babar so consistent and when did he start to believe he would get to his 💯 🔽
Presenting "the most awaited" chat between @simadwasim and 🇵🇰 skipper @babarazam258 🔊#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/JG8ZeBur6d
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 15, 2023
بابر اعظم نے کہا کہ پہلے 10 اوورز میں ٹیم کی پوزیشن اچھی تھی مگر پھر وکٹیں گرنا شروع ہوئیں تو خود کو روکنا پڑا۔
بابر اعظم نے کہا کہ افتخار اور میں نے پلان کیا تھا کہ ہم 190 رنز سے زائد کا ہدف دے سکتے ہیں، ایک سوال پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کے ساتھ کھیل کر مجھے اعتماد ملتا ہے۔
Jokes aside but both are looking great together again, the old buddies are back.😇@babarazam258 @simadwasim pic.twitter.com/iQnyNk61QP
— ISMAIL MADNI (@ISMAILMADNI56) April 15, 2023
انہوں نے کہا کہ میں اور رضوان ایک دوسرے کی بیٹنگ کو سمجھتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بیٹنگ کریں، اگر کوئی آؤٹ ہو جائے تو دوسرے کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اننگز کے اختتام تک کھیلے۔
انٹرویو کے آخر میں عماد وسیم نے بابر کی کارکردگی کی تعریف کرتا ہے، جس کے بعد انہیں گلے لگا لیتا ہے، جو منظر مداحوں کو بہت پسند آیا ہے۔