وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
فنانشل چیف نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ہے۔
پیٹرول کی قیمت 282 روپے فی لیٹر تک بڑھا دی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بالترتیب 293 روپے اور 174.68 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔
دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 180 روپے 28 پیسے سے بڑھ کر 186 روپے 07 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔