پی ٹی آئی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ علی زیدی کو ڈیفنس میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے حراست میں لیا گیا اور پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے ایک اور سینئر رہنما علی زیدی کی کراچی سے گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لندن پلان کا وہ تمام حصہ جہاں نواز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ٹی آئی کو کچل دیا جائے گا، پی ٹی آئی کے 3000 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔
Strongly condemn arrest of another of our senior leaders, Ali Zaidi from Karachi. All part of the London Plan where Nawaz given assurances PTI would be crushed. Over 3000 PTI workers arrested, abducted, terrorised. Ali Amin & now Ali Zaidi abducted. A new plan underway for more
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 15, 2023
عمران خان نے کہا کہ علی امین اور اب علی زیدی کو اغوا کر لیا گیا، 27 رمضان المبارک کے بعد یا عید کے بعد زمان پارک میں مزید غیر قانونی پولیس اور کارروائی کے لئے نیا منصوبہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سوچتے ہیں کہ انتخابات ہونے کی صورت میں یہ ہمیں کمزور کر دے گا، میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کام نہیں کرے گا، عوام کا غصہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور وہ انتخابات میں اس مذموم لندن منصوبے کا جھٹکا دیکھیں گے۔
Another PTI leader, Ali Zaidi, President Sindh, abducted without any warrant from PTI office in Karachi. Notice the plainclothes men leading the arrest. Condemnable & illegal. pic.twitter.com/0QzEOgrKRi
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 15, 2023
پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ زیدی کو بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے گرفتار کیا گیا، ظلم و جبر کا نظام کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہے۔