یہ ریفرنس اسی وکیل نے دائر کیا تھا جس نے اس سے قبل جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر 10 صفحات پر مشتمل ریفرنس میں شکایت کنندہ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور 7 دیگر ججز پر ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 3، 4، 5 6 اور 9 کے تحت سنگین بدانتظامی کا الزام عائد کیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کو دو روز قبل اپنی تشکیل کے بعد سے مسلسل تنقید کا سامنا ہے اور مخلوط حکومت نے لارجر بنچ کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ‘متنازع’ ہے کیونکہ یہ ‘سپریم کورٹ کی تقسیم کا ثبوت’ ہے۔
Supreme Cuort by Sindh Views on Scribd
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان ججوں نے مسلسل آئین کے آرٹیکل 209 اور سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کے ذریعہ نافذ کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے، جیسا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جاری کیا ہے۔
ایڈوکیٹ داؤد نے لکھا کہ چیف جسٹس اور سات ججوں نے عدالتی طرز عمل کے سنہری اصولوں کی مسلسل اور کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔