ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ پلک تیواری نے فلم کے سیٹ پر خواتین کے لیے سخت ڈریس کوڈ پالیسی پر تنقید کی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پلک نے انکشاف کیا کہ سلمان خان ایک روایتی شخص ہیں جو چاہتے ہیں کہ ان کی فلم کے سیٹ پر تمام خواتین اور لڑکیاں مناسب لباس پہنیں اور کھلی گردن کے ساتھ ظاہری یا نیم برہنہ لباس پہننے سے گریز کریں۔
پلک کے مطابق سلمان خان کا ماننا ہے کہ خواتین کو ہمیشہ تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، یہاں تک کہ فلم کے سیٹ پر بھی، جو ان کی ذاتی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان خان سمجھتے ہیں کہ فلموں کے سیٹ لڑکیوں کے لئے محفوظ ہونے چاہئیں، اور اس سلسلے میں کپڑوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
پلک تیواری نے مزید بتایا کہ جب وہ کسی فلم کی شوٹنگ کے لئے مناسب لباس پہن کر گھر سے باہر نکلتی تھیں تو ان کی والدہ حیران رہ جاتی تھیں اور پوچھتی تھیں کہ وہ کہاں جا رہی ہیں، لیکن جب انہیں سلمان خان کی ڈریس کوڈ پالیسی کے بارے میں پتہ چلا تو وہ بہت خوش ہوئیں۔