فیصلے میں کہا گیا ہے، ‘جس لمحے بل کو صدر جمہوریہ کی منظوری مل جاتی ہے یا (جیسا بھی معاملہ ہو) یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس طرح کی منظوری دے دی گئی ہے، پھر اسی لمحے سے اور اگلے احکامات تک، اس قانون کے وجود میں آنے کا کوئی اثر نہیں ہوگا، نہ ہی اس پر کوئی اثر ہوگا اور نہ ہی اس پر کسی بھی طرح سے عمل کیا جائے گا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
Scp Verdict by Sindh Views on Scribd
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جلد حکم جاری کریں گے، ضرورت پڑی تو جوڈیشل اسسٹنٹ بھی تعینات کیا جائے گا۔
تینوں درخواستوں میں مدعا علیہان کو نوٹس جاری کئے جائیں۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی او 27 اے سی پی سی کے تحت نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو اس کے صدر اور پاکستان بار کونسل کو اس کے وائس چیئرمین کے ذریعے بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)، جماعت اسلامی (جے آئی)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ذریعے پیش ہونے کی صورت میں مندرجہ ذیل سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس ز جاری کیے جائیں۔