سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں سیکریٹری خزانہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا سرکاری شخصیات نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم کی توہین کی ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری نہ کر کے حکومتی عہدیداروں نے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے۔
یہ درخواست ایڈووکیٹ مولوی اقبال حیدر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر اٹارنی جنرل آف پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو نوٹس جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وزارت خزانہ کے سیکرٹریز کو بھی نوٹس ز جاری کیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز منتقل نہیں کیے۔