لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 مئی تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، فرخ حبیب، محمود الرشید، اعجاز چوہدری کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی گئی۔
عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی میں شریک ہوئے، فواد چوہدری اور یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں بھی 2 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔
لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے زلی شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
عدالت نے ملزمان کو تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم دے دیا، تینوں رہنماؤں کے خلاف سرور روڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔