پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے وقت وزیراعظم شہباز شریف نے ضمانت دی تھی کہ ان کے بھائی پاکستان واپس آئیں گے۔
فواد چوہدری نے اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں اس کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی، جسے ہائی کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف مفرور مجرم ہیں اور شہباز شریف نے ضامن کے طور پر کام کرنے کے بجائے انہیں سفارتی پاسپورٹ جاری کیا۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ لاہور ہائی کورٹ کو اس کیس میں فریق بنانے کا حکم دے اور سوال کیا کہ کیا بنچ نے درخواست میں شامل حقائق اور قانون پر بحث کیے بغیر درخواست گزار کی درخواست مسترد کرنے کا جواز پیش کیا۔