کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کہا ہے کہ عمران نیازی وائیٹ پیپر شائع کرنے کے بجائے اپنی چار سالہ حکومت کا بلینک پیپر شائع کرتے۔
پی ٹی آئی کے وائیٹ پیپر پر تبصرہ کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے چار سالہ دور میں ملکی معیشیت، گورننس، سیاسی اقدار اور اداروں کا جنازہ نکال دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج پھرعمران نیازی اسٹیبلشمینٹ کی منت سماجت کر رہا ہے کہ دوبارہ اعتبار کر کے دیکہیں، جب انکے اپنے سابق وزیرا اور مشیر اعتبار نہیں کرتے تو ان کے ڈسے ہوئے کیسے اعتبار کریں؟۔
سید ناصر شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان کہتا ہے شہباز شریف کو اس لیئے حکومت ملی، کیونکہ انہوں نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کا واعدہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو یاد ہوگا اس نے خود جنرل باجوہ کو تاحیات آرمی چیف بنانے کی پیشکش کی تھی، عمرانی دور میں کتنے صحافی گرفتار ہوئے، کتنوں کو نوکری سے نکلوایا اور کتنوں کی تذلیل کی اس پر وائیٹ پیپر ہونا چاہیے۔
سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عمران کے اقتدار سے نکلنے کے ایک سال مکمل ہونے پر یوم نجات، یوم عدم اعتماد اور یوم جمہوریت منانا چاہیئے۔