واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے انکشاف کیا تھا کہ شاہد آفریدی کی سربراہی میں عبوری سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کو کپتان بنانے کی تجویز دی تھی۔
تاہم لیجنڈری کرکٹر نے ٹوئٹر پر وضاحت کی کہ انہوں نے ایسی کوئی تجویز پیش نہیں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے نجم سیٹھی سے بات کی جنہوں نے تصدیق کی کہ وہ بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے میرا ذکر نہیں کر رہے ہیں۔
I spoke with Mr Najam Sethi who was kind enough to confirm he was not referring to me while commenting about Babar Azam’s captaincy. He has further clarified this in his social media posts. This has put the matter to bed.
All the best to Babar and his side for the series vs NZ
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 10, 2023
انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں اس بات کی مزید وضاحت کی ہے، آفریدی نے لکھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بابر اعظم اور ان کی ٹیم کو نیک خواہشات ہیں۔