صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے صحارا علامہ اقبال میں قندھاری مارکیٹ میں کھڑی پولیس موبائل میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کوئٹہ سمیت ملک بھر میں عید کی خریداری میں تیزی کے باعث مارکیٹوں میں رش تھا, زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔