الجزائر: الجزائر کی حکومت نے نماز تراویح کے دوران بلی کے ساتھ حسن سلوک کرنے والے امام ولید محصاص کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔
الجزائر کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بیلمہدی نے امام ولید سے ملاقات کی اور ان کی مہربانی کی تعریف کی۔
حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک بلی نماز تراویح کے دوران مسجد کے امام کے کندھوں پر بیٹھی تھی، لیکن امام نے تلاوت جاری رکھی۔
یہ ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو چکی ہے اور اب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے۔
مسجد کے امام کا نام ولید محصاص ہے اور ان کا تعلق الجزائر سے ہے، ویڈیو کی مقبولیت کے بعد الجزائر کی حکومت نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔