یہ فیکٹری سالانہ 10 ہزار میگا پیک تیار کرنے کے قابل ہوگی جو بہت بڑی بیٹریاں ہیں جو یوٹیلیٹی اسکیل پر بجلی ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں، کمپنی نے چین میں دستخط کی تقریب کی تصویر کے ساتھ نئی فیکٹری کا اعلان کیا۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیسلا شنگھائی میں میگا پیک فیکٹری کھول رہی ہے تاکہ کیلیفورنیا میں میگا پیک فیکٹری کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔
Tesla opening Megapack factory in Shanghai to supplement output of Megapack factory in California https://t.co/hDpqoyNeOx
— Elon Musk (@elonmusk) April 9, 2023
چین کے سرکاری میڈیا ادارے شنہوا نے سب سے پہلے اس خبر کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکٹرک آٹومیکر اس سال کی تیسری سہ ماہی میں شروعات کر دے گا اور 2024 کی دوسری سہ ماہی میں پیداوار شروع کرے گا۔
ٹیسلا کیلیفورنیا کے شہر لاتھرپ میں ایک میگا فیکٹری چلاتی ہے جو ہر سال 10,000 میگا پیک یونٹس تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو 40 گیگا واٹ گھنٹے کی توانائی ذخیرہ کرنے کے برابر ہے۔