اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو مکمل فول پروف اور عالمی معیار کی سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے وسائل کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
پولیس حکام نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے پاس سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ضروری وسائل نہیں ہیں۔
پولیس اہلکار اس وقت رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں جن میں مفت آٹا تقسیم کرنا اور مردم شماری کروانا بھی شامل ہے۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف اور عالمی معیار کی سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2022-23 میں انگلش کرکٹ ٹیم کے دورے اور پی ایس ایل 8 کے دوران کیپیٹل پولیس نے اعلیٰ ترین سطح کی سیکیورٹی فراہم کی تھی۔
آئی سی ٹی پی اسلام آباد اور راولپنڈی میں دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بے عیب سیکیورٹی کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔