کراچی: ماحول پر مضر اثرات کی وجہ سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد ہونے کے باوجود پاکستانیوں کی اکثریت اب بھی پلاسٹک بیگز کو مارکیٹ سے اپنی روزمرہ استعمال کی اشیاء لے جانے کے لیے مثالی سمجھتی ہے۔
یہ بات گیلپ پاکستان سروے میں سامنے آئی، جس میں 700 سے زائد جواب دہندگان نے حصہ لیا۔
پلاسٹک بیگز کے استعمال کے بارے میں سوال کیا گیا تو 76 فیصد جواب دہندگان نے انکشاف کیا کہ وہ مارکیٹ سے اپنی روزمرہ استعمال کی اشیاء لانے کے لئے پلاسٹک بیگز کا استعمال کرتے ہیں۔
17 فیصد نے کہا کہ وہ کپڑے کے تھیلے استعمال کرتے ہیں، 3 فیصد نے کہا کہ وہ کاغذ کے تھیلے استعمال کرتے ہیں اور 2 فیصد نے کہا کہ وہ ٹوکریاں استعمال کرتے ہیں۔
تاہم 2 فیصد جواب دہندگان نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔