وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتا ہے، اس گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے اور امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے میں مدد ملے گی۔
Heartfelt felicitations to ISI for carrying out a brilliant operation that resulted in the arrest of BNA's founder. This operation speaks of outstanding professionalism of our institutions. The arrest will help suppress militancy in Balochistan & usher in a new era of peace.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2023
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ایک انتہائی مطلوب (ایچ وی ٹی) گلزار امام عرف شامبے کو گرفتار کیا جو ایک سخت گیر عسکریت پسند ہونے کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کا بانی اور رہنما تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسے مختلف جغرافیائی مقامات پر مہینوں تک جاری رہنے والے ایک جدید منصوبہ بندی، احتیاط سے منصوبہ بند اور محتاط طریقے سے انجام دیے جانے والے آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔
ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی (آر ایف ای/آر ایل) نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ علیحدگی پسند گروہ پاکستان میں عسکریت پسندی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغانستان سے انخلا کے دوران 7 ارب ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان اور ہتھیار اپنے پیچھے چھوڑے تھے جس سے بعد میں پاکستان میں کالعدم عسکریت پسند گروہوں کی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔
آر ایف ای آر ایل کی رپورٹ میں کابل کے اس دعوے کو مسترد کیا گیا کہ ٹی ٹی پی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کر رہی، کیونکہ افغانستان میں ٹی ٹی پی، آئی ایس کے پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔