اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جو قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کا سب سے بڑا فورم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں، جہاں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کابینہ کے ارکان، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر شریک ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جاری معاشی بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض پروگرام کی بحالی میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان ریکارڈ افراط زر کا شکار ہے۔