اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری بولنگ کوچ عمر گل نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن کے ہمراہ فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
دونوں کوچز 7 اپریل کو قومی کیمپ کے آغاز سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام تک اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔
گل اور رحمان دونوں افغانستان کے خلاف حالیہ سیریز کے لئے پاکستان کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک اور گرانٹ بریڈ برن (مکی آرتھر کے کوچ یا نائب کوچ) کے 11 اپریل کو ٹیم میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کے سابق کوچ پٹک، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں صرف پانچ گیندیں کھیلی ہیں، محمد یوسف کی جگہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔
ماہرین نے یوسف کو بہترین بیٹنگ تکنیک کے حامل ایک معیاری کوچ قرار دیا ہے اور وہ انتہائی لگن کے ساتھ نوجوانوں کو بیٹنگ ٹپس دے رہے ہیں۔