محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کو قواعد و ضوابط پر عمل کیے بغیر پنجاب اسمبلی میں بھرتیاں کرنے پر گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق حکومت نے پرویز الٰہی کے خلاف انکوائری مکمل کر لی ہے۔
مسلم لیگ (ق) کے سابق رہنما پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپیکر اور وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنے دور میں اسمبلی میں 200 افراد کو بھرتی کیا تھا۔
پرویز الٰہی کو قواعد و ضوابط پر عمل کیے بغیر پنجاب اسمبلی میں بھرتیاں کرنے پر گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔