ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ معیشت کو مسلسل مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود پاکستان مضبوط میکرو اکنامک اور ساختی اصلاحات کے ساتھ ‘واپسی’ کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے ایک پریس ریلیز میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک (اے ڈی او) اپریل 2023 جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب نے پاکستان کے لیے معاشی اور مالی چیلنجز میں اضافہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان واپس آ سکتا ہے، مشکل حالات کا مقابلہ کرنے میں لچک کی تاریخ، مضبوط میکرو اکنامک اور ساختی اصلاحات کے ساتھ استحکام کی طرف تیزی سے واپسی پر منحصر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
اے ڈی پی کی رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب، بڑھتی ہوئی افراط زر اور جاری غیر ملکی زرمبادلہ کے بحران کے پیش نظر مالی سال 2023 (30 جون 2023 کو ختم ہونے والے) میں پاکستان کی معاشی ترقی سست رہے گی۔
اے ڈی او اپریل 2023 نے نوٹ کیا کہ آب و ہوا کی تبدیلی ملک کی اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی ترقی کے لئے ایک سنگین چیلنج ہے۔
گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس کے مطابق گزشتہ 20 سالوں میں پاکستان دنیا بھر میں 10 سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔
مزید برآں مالی سال 2023 میں پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 0.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
مالی سال 2023 میں صنعتی نمو میں کمی جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے مقامی کرنسی کی بڑی قدر میں کمی اور گھریلو تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
مالی سال 2023 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 6.9 فیصد کے مساوی رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔