پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق تمام رپورٹس کو ‘حقائق کے منافی’ قرار دے دیا۔
بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی سلیکشن پالیسی بالکل واضح ہے، ڈومیسٹک کارکردگی! اس نے یہ بھی واضح کیا کہ عامر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
ایک روز قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پی سی بی نے فاسٹ بولر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے محمد عامر کے منیجر سے رابطہ کیا ہے اور سابق فاسٹ بولر پر زور دیا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے خود کو تیار کریں۔