پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف رمضان المبارک کے آخری ایام سعودی عرب میں گزاریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم سعودی فرمانروا کی دعوت پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک میں شاہی مہمان ہوں گے۔
نواز شریف کے سعودی عرب کے مجوزہ دورے کی خبروں نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان واپس آسکتے ہیں۔
تاہم نواز شریف یا ان کی جماعت کی جانب سے ان کی واپسی کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔